روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد5لاکھ سے تجاوز
نیویارک ...اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ حالیہ عرصے کے دوران میانمار میں جاری تشدد کے باعث روہنگیا مسلمانوں کی طرف سے ہجرت کے عمل میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیش پہنچنے والے ان پناہ گزینوں کو امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ بحران سے نمٹنے کی خاطر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔دریں اثناء میانمار نے اقوام متحدہ کے مبصرین کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ۔ عالمی ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث دورے کو معطل کیا گیا ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میانمار کی فوج پر نسلی تطہیر کا الزام عائد کرتی ہیں۔