بہترین پین کیک بنانے کا نسخہ سامنے آگیا
لندن ..... کہا جاتا ہے کہ پین کیک بنانا بہت آسان کام ہے اور بہت ہی مشکل بھی۔ مطلب یہ کہ چھوٹے بچے، خواتین اور لڑکیاں بھی اپنی پسند اورشوق کے مطابق حسب ضرورت پین کیک تیارکرلیتی ہیں۔ یہ اوربات ہے کہ انکے والدین ان چیزوں میں نقص نکالنے سے باز نہیںآتے۔ مگر والدین کو خبر ہونے تک بچے اپنا بنایا پین کیک کھالیتے ہیں۔ اب ماہرین نے بہترین پین کیک بنانے کا نیا نسخہ پیش کیا اور کہا ہے کہ اگر گوندھے ہوئے آٹے میں لیموں کا تھوڑا سا عرق اور پگھلا ہوا پنیر ملادیا جائے تو اچھا کیک بن سکتا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ملغوبے کو پھینٹا نہ جائے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ اس بات پر تل جائیں کہ اگر آپ اپنے کیک کو بدمزہ کرکے دم لیں گے تو اسکا طریقہ بھی آسان سا ہے کہ آپ اسے پھینٹنے کا عمل اختیار کریں بلکہ اس وقت تک اسے پھینٹتے رہیں جب تک گوندھا ہوا آٹا سخت لوتھڑے کی شکل اختیار نہ کرلے۔