Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند

اسلام آباد... عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے ۔موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی ۔اسلام آ باد، کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،سکھر،حیدر آبادد اور حساس قرار د ئیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کو رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی بھی عائد ہے ۔

شیئر: