اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے سوا تمام دوست میر ے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنی انا کی خاطر متحدہ اپوزیشن کو نقصان پہنچایا۔ اگر انہیں اپنا اپوزیشن لیڈر لانا ہی تھا تو میں مجھے کہتے ، میں ان کی خواہش ضرور پوری کردیتامگر اپوزیشن تقسیم نہیں ہونے دیتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں بہت بڑی دراڑ ڈال دی ،متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، جس کا پورا فائدہ حکومت کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے کیسے کہتے ہیں کہ ہم سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ ماضی میں نگران وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کی مرضی سے لگے۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم2ماہ پہلے تک حکومت میں تھی۔ آج کل علم نہیں کہ وہ ہی میں ہے یا شی میں ہے۔