Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آکسفورڈ کالج نے سوچی کی تصویر ہٹا دی

لندن ... آکسفورڈ کالج کی انتظامیہ نے مرکزی دروازے سے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی تصویرہٹادی۔سوچی کی تصویر 1999 میں کالج کے مرکزی دروازے پر لگائی گئی تھی۔سوچی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سینٹ ہیوز کالج سے 1967 میں گریجویٹ کیا تھا۔ یہیں سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی تھی۔روہنگیا مسلمانوں پرریاستی تشدد کے باعث سوچی کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا نشا نے بنائے جانے کے بعد کالج کی گورننگ باڈی نے نئے سیشن کے آغاز پر عوامی ڈسپلے سے تصویر ہٹا کر اسٹور روم میں رکھوا دی۔و اضح رہے کہ ریاستی تشدد کے باعث 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش نقل مکانی کرچکے ہیں۔

شیئر: