Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل سالانہ ایوارڈ 2025 ، تقسیم کی تقریب 14 اپریل کو ہوگی

ایوارڈ کے لیے 6 شعبوں کو منتخب کیا گیا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی ریاض میں سالانہ ’ شاہ فیصل ایوارڈ 2025‘ کی تقریب 14 اپریل کو ریاض میں ہوگی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ فیصل سالانہ ایوارڈ  مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔
تقریب تقسیم ایوارڈ میں چھ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں اسلام ، علوم ااسلامیہ ، عربی زبان و ادب ، طب اور سائنس شامل ہیں۔
شاہ فیصل ایوارڈ سال 2025 ،  خدمت اسلام ایوارڈ 2025 کے لیے سعودی عرب کی فلاحی تنظیم جو معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے کو دیا جائے گا۔ تنظیم نے قوتِ سماعت وگویائی سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان میں قرآن کریم ’مصحف تبیان‘ کی تیارکیا تھا۔
مملکت میں سروے اور جغرافیائی معلومات کی جنرل اتھارٹی کے مشیر سامی عبداللہ المغلوث کو دیا گیا جن کی اسلامی تاریخ کے حوالے سے مثالی خدمات انجام دیتے ہوئے 40 سے زائد تاریخی و جغرافیائی نقشوں کے ذریعے اسلامی تاریخ کے ادوار اوراہم شخصیات و آثار کی نشاندہی کی ۔ انکے یہ نقشے متعدد عالمی زبانوں میں ترجمہ کیے گئے ۔
معارف اسلامیہ کے موضوع پر مثالی خدمات کے حوالے سے پروفیسرسعد عبدالعزیز الراشد کو جزیرہ نما عرب میں اسلامی آثار اور قدیم نقوش کی اسٹڈی پر ایوارڈ دیا جائے گا۔
اس برس شعبہ ادویات و طب کے میدان میں شاہ فیصل ایوراڈ ’سیلولرتھراپی ‘ کے ذریعے سرطان اور دیگر وبائی امراض کے علاج  میں نمایاں پیش رفت حاصل کرنے پر کینڈین  پروفیسر مشیل سیڈیلین کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔
شعبہ فزکس میں جاپان کی یونیورسٹی کے  پروفیسر ’سومیو ایجیما ‘ الیکٹران مائکروسکوپی کا استعمال کرتے ہوئے کاربن نانو ٹوبس کی دریافت پر انہیں ایوارڈ دینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
عرب زبان و ادب کے موضوع پر جس کا عنوان ’عربی ادب میں شناخت اور مطالعہ ‘ تھا کے حوالے سے اس سال کسی کو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے نامزد نہیں کیا گیا۔
واضح رہے شاہ فیصل ایوارڈ کا اعلان 1977 میں کیا گیا تھا جس کے تحت پہلے تقسیم  ایوارڈ کی تقریب 1979 میں کی گئی جس کے تحت 45 ممالک کے 301 فاتحن کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شاہ فیصل ایوارڈ 24 قیراط سونے کے میڈل پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 گرام ہوتا ہے علاوہ ازیں 7 لاکھ 50 ہزار ریال نقد انعام بھی دیا جاتا ہے۔

شیئر: