لاہور ...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانا مہ میں کیاالزام تھا؟کوئی بھی الزام نہیں تھا،والد کو نواز شریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ہونا ہی نااہلی بہانہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ معقول بہانہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس میں کوئی چیز ایسی تھی جس کا اسکینڈل بنایا جا سکتا ہو۔ الزام لگانے والوں کو اقامے کے پیچھے چھپنے کی ضرور ت نہیں تھی ۔