Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: 50برس میں طاقتور ترین زلزلے کی توقع

قصیم....قصیم یونیورسٹی میں جغرافیائی علوم کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے واضح کیا ہے کہ آئندہ 50 برس کے دوران سعودی عرب میں طاقتور ترین زلزلے کی شدت 6.5ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ طبقات الارض کی معلومات اور اعدادوشمار کے مطابق آئندہ نصف صدی کے دوران اگر کوئی طاقتور ترین زلزلہ آئیگا تو اسکی شدت 6.5سے آگے نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے اسکولوں میں طلباءو طالبات کو زلزلوں سے نمٹنے اور عمارتیں خالی کرنے کے طور طریقے سکھائیں اور انکی مشق کرائیں۔
 

شیئر: