ایس پی ترجمان پنکھڑی پاٹھک کو ٹویٹر پر دھمکی
لکھنؤ۔۔۔۔یواسماج وادی پارٹی کی رہنمااور ترجمان پنکھڑی پاٹھک کو ٹویٹر پرپنکج شکلا نامی شخص جویوپی پاور کارپوریشن لمیٹڈ کا ملازم ہے ، نے دھمکی دی کہ ان کے ساتھ برا سلوک کیا جائیگا۔پنکھڑی پاٹھک نے بتایا کہ میں نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’یوپی میں قانون اورامن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے،اگر کوئی حکومت پر تنقید کرتا ہے تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی ملتی ہے ، زیادتی کی کوشش کی جاتی ہے ، یوپی حکومت فرقہ واریت کو فروغ دیتی ہے‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں پنکھڑی پاٹھک نے لکھاکہ ’’مجھے کسی دھمکی سے ڈر نہیں لگتا ، لیکن کیا کسی سرکاری ملازم کی اس طرح کھلے عام ایسی بات کرنے کی ہمت ہونی چائے ؟ ‘‘ پنکھڑی پاٹھک نے اس معاملے میں دہلی کے مایاپوری تھانے میں ملزم کے موبائل نمبر کے ساتھ تحریری شکایت درج کرادی ہے۔