Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنا الصقاف: سعودی ثقافتی ورثے کو سکیچ کے ذریعے محفوظ رکھنے والی آرٹسٹ

مستقبل میں مزید سعودی مقامات اپنے فن کے ذریعے محفوظ کرنا چاہتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی آرٹ کے منظرنامے میں اپنی منفرد جگہ بنانے والی رنا الصقاف مملکت کے مشہور مقامات کے تفصیلی سکیچز تخلیق کرتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی فن و ثقافت اور انٹیرئیر ڈیزائننگ میں ماسٹر ڈگریوں  کے ساتھ ان کا کام تکنیکی مہارت اور ثقافتی ورثے کے گہرے جذبے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

جدہ میں 25 مئی تک جاری رہنے والی دوسری اسلامی آرٹ بینالے میں اپنے فن پارے پیش کرنے کا اعزاز حاصل کرنے پر رنا الصقاف اپنی تخلیق کو بامعنی تجربہ قرار دیتی ہیں۔
روحانی سفر کی تصویری کہانی میں ’مقدس سفر’ کے عنوان سے ان کا  فن پارہ جدہ سے مکہ مکرمہ تک کے سفر کو بصری طور پر بیان کرتا ہے۔
ان کے فن پاروں کا خاص  شاہکار وہ راستہ ہے جسے ہر سال لاکھوں زائرین طے کرتے ہیں۔

رنا الصقاف کے متعدد فن پارے جدہ ایئرپورٹ حج ٹرمینل میں نصب کیے گئے ہیں جو اس کے ساتھ فطری طور پر ہم آہنگ ہیں۔
اس فن پارے پر بات کرتے ہوئےآرٹسٹ نے بتایا ’ اہم مقامات کے سکیچز بنا کر میں ان داخلی راستوں کو اجاگر کرنا چاہتی تھی جن سے زائرین گزرتے ہیں،امید ہےزائرین کو ان مقامات کا تاریخ سے گہرا تعلق محسوس کرنے کی ترغیب دے گا۔
رنا الصقاف نے بتایا ’کسی بھی سکیچ کی تخلیق سے قبل وہ خود ان مقامات کا دورہ کرکے موقع پر  سکیچنگ کرتی ہیں اور بعد میں اپنے کام کو مزید خوبصورت اور جاندار بناتی ہیں تا کہ ناظرین ان جگہوں کی روح اور جذبات کو محسوس کر سکیں۔

ان کے فن میں تحقیق سب سے اہم ہے، وہ اپنے سکیچ کے ہر مقام کی تاریخ کی گہرائی میں جانا چاہتی ہیں تاکہ اس سے جُڑے قصے ان کے فن پاروں میں شامل ہو سکیں۔
رنا کے ہر سکیچ کے ساتھ تعارفی تختی موجود ہے جس میں اس مقام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
رنا الصقاف کے فن پارے تجسس کے ساتھ جستجو بیدار کرنے اور دیکھنے والوں کو ان مقامات کی سیاحت پر راغب کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
اہم مقامات سےمتعلق فن پارے مزید خوبصورت بنانے کے لیے وہ اپنے سکیچز میں ایسا تخلیقی کام کرتی ہیں کہ ناظرین خود کو ان مقامات کے سامنے کھڑے محسوس کرتے ہیں۔

رنا الصقاف اپنے فن پارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلے آرٹ سے متعلق ناظرین تک پہنچاتی ہیں، ان کے سوشل میڈیا پیج کا نام جدہ کے  قدیم لوک کہانی سے متاثر ہے، جس میں بگلوں (seagulls) کا ذکر آتا ہے۔
سعودی آرٹسٹ مستقبل میں مزید سعودی مقامات کو اپنے فن کے ذریعے محفوظ کرنا چاہتی ہیں۔ 
رنا کا کہنا ہے’ابھی بھی بے شمار حیرت انگیز مقامات ایسے ہیں جن کی سکیچنگ کرنا چاہتی ہوں، میں اپنی دریافت جاری رکھوں گی اور ان خوبصورت جگہوں کی کہانی دوسروں تک پہنچاتی رہوں گی۔
 

 

شیئر: