وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے اہم
وٹامن سی ایک اہم فزیالوجیکل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کولیجن فائبر اور نیوروٹرانسمیٹر کے بننے اور پروٹین میٹا بولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کی کمی بالوں سے محرومی مسوڑھوں کے امراض اور جلد کی خشکی کا باعث بنتی ہے۔ وٹامن سی کی کمی سے زخموں کے بھرنے کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے اور انفیکشن سے بچاؤ کے لئے جسمانی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔ج
سم میں وٹامن سی کی کمی سب سے بڑی علامت ہر وقت تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کی شکل میں سامنے آتی ہے جو مختلف امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق خواتین کے لئے روزانہ 75 ملی گرام اور مردوں کے لئے 90 ملی گرام وٹامن سی کا استعمال ضروری ہےجبکہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو وٹامن کی اضافی 35 ملی گرام مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی ترش پھلوں، ٹماٹر، پالک اور شملہ مرچ وغیرہ کے ذریعے حاصل کرکے خود کو توانائی سے بھرپور کیا جاسکتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔