وٹامن جلد کے لئے کیوں ضروری ہے؟
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
خوبصورت جلد آپ کو جینے کا احساس دلاتی ہے۔قدرت نے انسان کی نرم و نازک جلد کو بہت حساس بنایا ہے۔ خوبصورت نظر آنے کے لئے صرف چہرے کے میک اپ کی ضرورت نہیں بلکہ جلد کی مناسب دیکھ بھال اور پرورش بھی ضروری ہے۔جلد کی خوبصورتی کے لئے کریم اور لوشن سے زیادہ ضروری مناسب غذا ہے۔
وٹامن آپ کی جلد کو خوبصورت اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وٹامن اے جلد کی خشکی اور تھکاوٹ دور کرتا ہے۔اس کی کمی سے جلد خشک ہوجاتی ہے اور خشکی سے جلد میں پیڑیاں جمنے لگتی ہیں وٹامن اے بڑھتی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والے جلد کے مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو کیل مہاسوں ، چھائیوں اور جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
وٹامن بی آپ کی رنگت کو خوبصورت بناتا ہے۔وٹامن بی کامپلیکس جلد کو ضروری تیل فراہم کرتاہے۔یہ جلد کو ہمیشہ جوان رکھتا ہے۔ وٹامن بی کی کمی جلد پر دھبوں ، خشکی، جھریوں اور ہونٹ پھٹنے کا سبب بنتی ہے ۔
وٹامن سی جلد میں جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔یہ کولیجن فائبر بنا نے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جلد کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاو¿ں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط اورصحت مند بناتا ہے۔
جسم میں کسی ایک بھی وٹامن کی کمی جلد کو متاثر کر سکتی ہیں۔دن بھر کی محنت و مشقت یا بیماری سے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوجاتی ہے۔اس لئے جلد کی تازگی اور مناسب نشوونما کے لئے اضافی وٹامنز کا استعمال کرنا چاہئے۔