قندھار.... افغان صوبے ہلمند میں افغان فضائیہ نے زمین پر موجود اپنے ہی فوجی اہلکاروں پر بمباری کر دی ۔ 10 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ لڑائی میں زمینی افواج کی معاونت کےلئے فضائی کارروائی کی گئی تاہم غلطی سے اس کا نشانہ افغان فورسز کے اہلکار ہی بن گئے۔ہلمند کے گورنر نے بتایا کہ غلط معلومات کی فراہمی اور حملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔ فضائی حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں گزشتہ کئی روز سے طالبان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ افغان وزارت دفاع نے بھی اس حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ۔دریں اثناء صوبہ اروزگان میں طالبان نے حملہ کرکے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ۔ 20 سیکورٹی اہلکار لاپتہ ہوگئے۔