Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹام الٹر چل بسے

بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ٹام الٹر کینسر سے زندگی کی جنگ لڑتے وفات پاگئے۔ انہیں جلد کا کینسرتھا۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق 76 سالہ امریکی نژاد ہندوستانی اداکار ٹام الٹر کافی عرصہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ٹام کی موت پر بالی وڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے ۔مشہور بالی وڈ شخصیات کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاگیاہے۔ ٹام نے 70کی دہائی میں اپنا فنی کیرئیر شروع کیا تھا۔ دھرمیندرکےساتھ فلم” چرس“ میں بالی وڈانڈسٹری میں قدم رکھا۔انھوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے لگ بھگ 300 فلموں اور ڈراموں میں اداکاری پیش کی اور خوب نام کمایا۔ انہیں کئی بڑے ہندوستانی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ ٹام الٹر کی آخری فلم ”سرگوشیاں“ رواں برس ریلیز ہوئی تھی۔
 

شیئر: