شام میں ایک ماہ میں 3ہزار افراد مارے گئے
بیروت… شام میں حقوق انسانی پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری نے انکشاف کیا ہے کہ ستمبر میں شام میں جو جنگ ہوئی وہ شامی تنازع کی سب سے خونخوار اور ہلاکت آفریں جنگ تھی۔ اندازے کے مطابق کم سے کم 3ہزار افراد صرف ستمبرمیں مارے گئے جس میں 955شہری تھے۔ حقوق انسانی کے شامی ادارے کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 70فیصد سے زیادہ افرادسرکاری فضائیہ کے حملے یا روسی فضائی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ بیشترکا تعلق حکومت مخالفین سے تھا۔