جدہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز روسی صدر پوٹین کی دعوت پر جمعرات 15محرم 1439ھ مطابق 5اکتوبر 2017ءکو روس کا دورہ کرینگے۔ اس موقع پر روس اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرینگے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ اس دورے سے روس اور سعودی عرب کے درمیان سعودی وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرمایہ کاری کے نئے افق روشن ہونگے۔روسی وزیر توانائی نے بتایا کہ روس اور سعودی عرب ایک ارب ڈالر کے سرمائے سے توانائی کے شعبے میں نیا انویسٹمنٹ فنڈ قائم کرینگے۔ شاہ سلمان کے دورہ ماسکو کے موقع پر دونوں ملک پیٹرول، گیس،برقی توانائی اور تجدد پذیر توانائی کے سرچشموں کے شعبوں میں متعدد معاہدے کرینگے۔