فتح اور شکست کھیل کا حصہ ہوتی ہے، سرفراز احمد
ابو ظبی:سری لنکا کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستان کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فتح اور شکست ہمیشہ کھیل کا حصہ ہوتی ہے ۔میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ میچ جیتنا چاہئے تھا لیکن ہماری ٹیم کے بیٹنگ مسائل اور دباو کا شکار ہونے کی وجہ ہم ناکامی سے دوچار ہو گئے۔دوسرے ٹیسٹ کے ذریعے ہمیں سیریز میں واپس آنا ہوگا ۔ اس لئے بیٹسمین تیاری کر لیں اور اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان نے اپنے بولرز کی کارکردگی کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔