Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میچ ہارنے سے پہلے ہی ہار گئے تھے، بنگلہ دیشی کپتان

جوہانسبرگ:بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی ٹیم جس انداز میں شکست سے دوچار ہوئی اس نے مجھے انتہائی شرمندہ اور مایوس کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعدہم اس میچ میں ہارنے سے پہلے ہی ہار گئے تھے اور مجھے یاد نہیں کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے اس سے پہلے کبھی ایسی خراب بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہو۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کھیل کے آخری دن90رنز پر آوٹ ہو کر 333 کی بڑی شکست سے دوچار ہو گئی تھی۔ کپتان نے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ سمیت آل راونڈ خراب کارکردگی کو اس شرمناک شکست کی وجہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا ٹاس جیت کر بیٹنگ کے بجائے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہوا اور اس کی بنیادی وجہ یہ تھی ہم موسم اور ماحول کے تناظر میں وکٹ کی صورتحال کی درست انداز میں تجزیہ نہ کرسکے اور ہماری اس غلطی کا میزبان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ رہی سہی کسر ہم نے خراب بولنگ اور پھر بیٹنگ کے ذریعے پوری کردی۔

شیئر: