مستفیض الرحمان آئیکون بن گئے، اے پلس کا درجہ مل گیا
ڈھاکا:بنگلہ دیشی بورڈ کے زیر اہتمام ہو نے والی ٹی 20لیگ کےلئے نوجوان فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھی اے پلس اور آئیکون کھلاڑی کا درجہ مل گیا ۔لیگ میں شامل ٹیموں میں کسی میں بھی شمولیت کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ عام طور پر لیگ کی فرنچائز اپنے لئے کھلاڑیوں کا فیصلہ کرتی ہیں لیکن ہر لیگ میں بعض ایسے مقامی کھلاڑی بھی ہوتے ہیں جنہیں خود یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔مستفیض الرحمان پوری طرح فٹ نہ ہو نے کی وجہ سے گزشتہ سیزن میں یہ لیگ نہیں کھیل سکے تھے تاہم اس مرتبہ وہ پوری طرح فٹ ہیں اور اطلاعات کے مطابق کسی ٹیم کا حصہ بننے کے لئے بات چیت کررہے ہیں۔ محمود اللہ اور تمیم اقبال با لترتیب کھلنا ٹائٹنز اور کومیلا وکٹورینز کے آئیکونز ہیں۔ شکیب الحسن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ بدستور ڈھاکا ڈائنامائٹس کا حصہ ہونگے۔مشفق الرحیم بھی راجشاہی کنگز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔