لاہور... پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزا زاحسن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے میں تحریک انصاف کو شکست ہو گی ۔ اپوزیشن کی اکثریت خورشید شاہ کے حق میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز نے کہا کہ نواز شریف کی مشکل تب شروع ہوئی جب پانا مہ اسکینڈل منظر عام پر آیا۔پانا مہ کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نیا روپ سامنے آیا۔ نواز شریف نے نئے روپ میں فوج اور عدلیہ کے خلاف جارحیت اپنائی۔ اس وقت بھی کہا تھا کہ پانا مہ کیس نواز شریف کی گلے کی گھنٹی بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اقاموں کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ اقاموں کا مقصد ویزوں کا حصول نہیں بلکہ بینک اکاونٹس ہیں،یہ بینک اکاونٹس دبئی اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں کھولے جاتے ہیں۔