ملزمان نے 90 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ، مقدمہ دائر
ریاض ( ارسلان ہاشمی) ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے توڑکر ان میں رکھی گئی قیمتی اشیاءچرانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ریاض ریجن کے پولیس ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے 90 وارداتوں کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمہ قائم کیا جارہا ہے ۔ ملزمان کے بارے میں متعدد تھانوں میں رپورٹ درج کروائی گئی تھی جن میںدرخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے انکی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر وہاں رکھی قیمتی اشیاءچرا لیں ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتار کےلئے جامع منصوبہ بندی کی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے ۔ تفتیشی ٹیم گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئی جس نے دیگر افراد کی بھی نشاندہی کر دی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ملزمان کا چالان محکمہ تحقیقات مکمل کر کے عدالت بھیجے گا جہاں ان پر مقدمہ قائم کیا جائیگا۔