Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہوگا،زاہد حامد

اسلام آباد... وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ قومی احتساب کمیشن کے قیام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہو سکے گا۔ احتساب کے لئے نئی شقوں پر کام جاری ہے۔ بلا امتیاز احتساب ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا بھی خط موصول ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب بلا تفریق کیا جائے۔ زاہد حامد نے کہا کہ کے پی کے اور سندھ میں وفاق سے متصادم نیب کے قوانین کام کر رہے ہیں ۔ نیب قوانین میں ترمیم کے لئے سندھ میںفرحت اللہ بابر جبکہ کے پی کے میں اعظم سواتی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

شیئر: