Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ٹیکنالوجی سے استعمال شدہ احرام کی ری سائیکلنگ، نیا ’پائیدار احرام‘ متعارف

ری سائیکلنگ سے ماحولیات کا تحفظ وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی فیشن اتھارٹی کی جانب سے جدہ میں بینالی اسلامک آرٹ میں ’پائیدار احرام‘ کو متعارف کرایا گیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے پائیدار اقدامات کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم کے تحت ری سائیکلنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پرانے احرام کو دوبارہ نئے احرام میں تبدیل کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ میں پریس کانفرنس میں پائیدار احرام کو متعارف کرایا جو ’سرک‘ کمپنی اور فیشن انڈسٹری میں معروف ’تدویم‘ کمپنی کے تعاون سے ری سائیکلنگ کے ذریعے پرانے احرام کو نئے احرام میں تبدیل کیا۔
یہ کمپنیاں کپڑوں کی ری سائیکلنگ کے شعبے میں غیرمعمولی مہارت کی حامل ہیں جس کا مقصد اس شعبے کو مزید ترقی دینا اور نئے در کھولنا ہے۔
ری سائیکلنگ کے ذریعے ماحولیات کا تحفظ بھی ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔
فیشن اتھارٹی کے سی ای او بارک چقماق کا کہنا تھا’ پائیدار احرام انیشیٹو کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے اس کے ذریعے پرانے اور استعمال شدہ احرام کو ری سائیکل کرنے کے بعد انہیں نیا بنایا جاتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ فیشن اتھارٹی عالمی سطح پر پائیداری کے معیار کو مدنظررکھتے ہوئے مملکت میں پائیدار انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔‘

 

شیئر: