Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیدی امریکہ کو مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن .... امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری پر 3لاکھ 70ہزار ڈالر لاگت آئی۔ سی آئی اے سعودی شہری کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ جاری کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ میامی ہیرالڈ ویب سائٹ نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی قیدی کے وکلائے دفاع نے امریکی وزارت دفاع کو قیدی کے متعدد مطالبات پورے کرنے پر مجبور کردیا۔ انکا مطالبہ تھا کہ عبدالرحمان الناشری کے دماغ کا ایکسرے کرایا جائے۔ انہوں نے اسی طرح کے کئی ایکسرے لینے پر وزارت دفاع کو مجبور کیا۔ وکلاءنے دعویٰ کیا تھا کہ گوانٹانامو جیل میں انکے موکل پر تشدد کیا گیا ہے۔
 

شیئر: