Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان سے خورشید شاہ کی ایک اور ملاقات

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کرکے چیئر مین نیب کے تقرر پر پھر مشاورت کی ہے۔ بعدازاں ا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ بھی نام وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ امید ہے ایک دو ملاقاتوں میں کسی نام پر اتفاق ہو جائے گا۔کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کا خوش اسلوبی سے تقرر ہوجائے اور کسی اچھے نام پر اتفاق ہوجائے۔ حکومت کی طرف سے جسٹس رحمت جعفری ، جسٹس چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان جبکہ اپوزیشن نے جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس جاوید اقبال اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اشیاق احمد خان کے نام د ئیے ہیں۔تحریک انصاف کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر، ارباب شہزاد اورشعیب سڈل جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ محمود الحسن رضوی کے نام دئیے گئے ہیں۔

شیئر: