Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدپار سے دہشت گردی کا سامنا ہے،ملیحہ

نیو یارک ..اقوام متحدہ میں سفیرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ داعش جیسی قوتوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کی بنیاد ختم کرنے کیلئے سیاسی تنازعات حل کئے جائیں۔پاکستان نے دنیا میں سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کرنے والی قوتوں کو بھی شکست دیں گے۔جنرل اسمبلی میں مبا حثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ہم جس خطرے سے دوچار ہیں اسے سرحد پار سے امداد اور معاونت مل رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب،قوم اور ثقافت سے منسلک نہیں۔ دہشت گردی ایک اجتماعی مسئلہ ہے اور اس سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی۔ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں دہشت گردی 2006 کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں27 ہزار شہریوں نے جانیں قربان کیں۔پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں120 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھا چکا ہے۔ پاکستان نقصانات کے باوجود اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑے گا۔انہوں نے کہاکہ جوعناصر حق خود ارادیت کی حقیقی جدوجہد کرنیوالے مظلوم عوام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

شیئر: