Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایچ یو میں پھر چھیڑخوانی

وارانسی ۔۔۔بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو )میں چھیڑخوانی کا واقعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ ایم اے سال دوم کی طالبہ کے ساتھ چھیڑخوانی کا معاملہ سامنے آیا ۔ اسکول  پبلک ایڈمنسٹریشن کے طالبعلم پر ہنگامہ اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے ۔ دریں اثناء متاثرہ نے صوبائی بورڈ سے شکایت کی ۔ صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بورڈنے اسکول کے ساتھ لنکا تھانے میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم طالبعلم کوپولیس نے گرفتار کرلیا ،ساتھ ہی متاثرہ کی شکایت پر ملزم کیخلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایچ یو میں طالبات کے ساتھ ہونے والی چھیڑ خوانی کے معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا تھا۔

شیئر: