Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کیخلاف ممبئی میں احتجاج

ممبئی ۔۔۔۔مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس ) نے ممبئی کے الفسٹن روڈ اسٹیشن کے ریلوے پل پر ہوئے حادثے کے خلاف جنوبی ممبئی میں پرامن احتجاج کیا ۔ اس کی قیادت پارٹی صدر راج ٹھاکرے نے کی۔ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ یہ پہلی نمائش ہے لیکن اس بار پُرامن ہے۔ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ممبئی کی لوکل ٹرینوں کا ڈھانچہ مضبوط نہیں ہوجاتا اس وقت تک ایم این ایس ممبئی ، احمد آباد کے درمیان بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے کام کو آگے نہیں بڑھنے دیگی اور اس کیلئے ایک اینٹ بھی رکھنے نہیں دیگی۔

شیئر: