Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون سازی میں ہر ملک کی خود مختاری کا احترام ضروری

نیویارک۔۔۔۔سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ہر ملک اپنا قانونی نظام اپنے انداز سے بنانے سنوارنے کا حق رکھتا ہے۔ ہر ملک کے اس ریاستی حق کا احترام کیا جائے۔ سعودی عرب نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں سیشن کی تیسری کمیٹی کے سامنے جرائم کے سدباب ،انصاف اور نگرانی کے موضوع پر دیا۔سعودی وفد کے سربراہ فہد الجبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جرائم کے سدباب کیلئے اقوام متحدہ کی پالیسی کا حامی ہے۔ سیکریٹری جنرل نے منشیات کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی بابت جو سفارشات پیش کی ہیں مملکت ان کی تائید کرتی ہے ۔جرائم سے ترقی کا عمل رکتا ہے، قانون کی بالادستی متاثرہوتی ہے۔ جرائم کا سد باب مشترکہ ذمے داری ہے ۔قیدیوں کے ساتھ سلوک کے سلسلے میں رکن ممالک ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب منشیات کے انسداد اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے قوانین جاری کئے ہوئے ہے البتہ سعودی حکومت یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتی ہے کہ جرائم سے نمٹنے کیلئے کیسے قوانین بنائے جائیں، کیا سزائیں مقررکی جائیں اس سلسلے میں ہرملک کو آزادی ہونی چاہئے اور اس کا احترام واجب ہے۔

شیئر: