کراچی...وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں خواتین پر حملہ کرنےوالے مجرم کے واضح شواہدمل گئے۔اس کی شناخت کرلی۔ پولیس نے 2 ملزمان کے حوالے سے مضبوط شواہد حاصل کر لئے۔ ایک کا تعلق کراچی سے جبکہ دوسرے کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ ہمیں شک ہے یہ وہی شخص ہے جس کی شناخت پنجاب میں ہوئی ہے، ملزم کو پنجاب میں گرفتار بھی کیا گیا تھا جو بعد میں رہا ہوگیا تھا۔ مجرموں کے گردگھیرا تنگ کردیا ،کسی کوقانون سے کھیلنے اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حملے کرنے والے ملزمان کو پکڑنا قانون نافذ کرنے وا لے اداروں کا کام ہے۔دریں اثناءجامعہ کراچی میں موٹر سائیکل سوار وں پر ہیلمٹ پہننے پر پابندی لگادی گئی۔