Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی میں دی گئی رعایتیں اونٹ کے منہ میں زیرہ ہیں، کانگریس

    نئی دہلی۔۔۔۔۔ کانگریس نے اشیاء اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی ) سے متعلق جمعہ کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رعایتوں کو’ ’اونٹ کے منہ میں زیرہ ‘‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم گجرات اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کراٹھایا گیا ہے ،لیکن اس میں زرعی اور ٹیکسٹائلز سیکٹرز کو رعایت نہ دیکر مودی حکومت نے عام لوگوں کو ایک بار پھرمایوس کیاہے۔ کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں جی ایس ٹی کے تحت شعبوں کو دی گئی عبوری راحت کا خیر مقدم کیا لیکن سب سے زیادہ روزگاردینے والے زرعی شعبہ اور ٹیکسٹائلز نیز عام آدمی کے استعمال کی چیزوں میں راحت نہ دینے پر حکومت پر نکتہ چینی بھی کی۔ حکومت پر جی ایس ٹی سے متعلق ڈھانچہ جاتی معاملات کو حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹھوس فیصلے کرنے کے بجائے ٹی ڈی ایس اور ٹی سی ایس ریورس چارج سسٹم اور ای وے بل جیسے اہم مسائل کو مارچ اپریل 2018تک ٹال دیا گیا ہے۔

شیئر: