Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاشم آملہ کی 28 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل، 15ویں نمبر پر آگئے

 
بلوم فاونٹین؛جنوبی افریقہ کے ا سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی 28ویں سنچری مکمل کی ہے۔بلوم فاونٹین میں کھیلے جارہے2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن ہاشم آملہ 17 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ہاشم آملہ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 28ویں سنچری ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انھوں نے سنچری سکور کی تھی جبکہ اس سال یہ ان کی یہ تیسری سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کی فہرست میں15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 51، یاک کیلس 45 اور رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہاشم آملہ 2017 میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سال وہ 900 سے زائد رنز سکور کر چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ڈین ایلگر اس سال اب تک 1000 سے زیادہ رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

شیئر: