Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیچر کے تھپڑ سے طالب علم بینائی سے محروم

نئی دہلی۔۔۔۔۔گزشتہ دنوں گڑگاؤں کے ریان انٹر نیشنل اسکول کے طالب علم کی موت کی خبر نے لوگوں کو افسردہ کردیا تھا ،اب مظفر نگر کے شارڈین اسکول میں بچے کی پٹائی کے بعد آنکھ ضائع ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ صفوان مظفر نگر کے  شارڈین اسکول میں 5ویں کلاس کاطالب علم ہے۔ کلاس ٹیچر پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی سی بات پر ایسا تھپڑ مارا کہ صفوان کی آنکھ کی روشنی ختم ہوگئی۔صفوان کا قصور اتنا تھا کہ وہ کلاس ٹیچر کی اجازت کے بغیر اپنے دوست کی ٹیبل کے پاس چلا گیا تھا جس کے بعد ٹیچر نے طیش میں آکر بچے کو ایسا تھپڑ رسید کیا  کہ اس کی بینائی چلی گئی۔ اس واقعہ پر بچے کے والد نے کلاس ٹیچر اور شارڈین اسکول انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔

شیئر: