”ایم“ میسنجگ سروس ختم کرنے کا فیصلہ
امریکی کمپنی اے او ایل نے اپنی انسٹنٹ میسنجر سروس’ ’ایم“کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سروس کو رواں برس کے آخر تک مکمل بند کر دیا جائے گا۔اے او ایل کمپنی کی جانب سے رواں برس مارچ میں ایم مسیجنگ سروس کے کئی فیچرز ختم کر دیے گئے تھے اور انکی جگہ بہتر اور آسان فیچر متعارف کروائے تھے تاہم یہ سروس صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اب 15 دسمبر کو اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے سروس کو ختم کرنے کا اعلان ٹویٹر پوسٹ میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کے تمام صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے اسے ماضی میں بہترین میسنجنگ سروس بنایا۔ واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، میسینجر اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میسیجنگ ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے باعث ماضی کی میسجنگ سروسز کو اپنا معیار برقرار رکھنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔”ایم“ سے قبل 2014 میں ایم ایس این میسینجر جب کہ 2016 میں یاہو میسینجر کو بھی بند کردیا گیا تھا۔