بنگلہ دیش میں دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ
نیو یارک … قوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کے قیام کا منصوبہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈھاکا حکومت روہنگیا مہاجرین کیلئے ایسا کیمپ قائم کرنا چاہتی ہے، جس میں 8 لاکھ سے زائد پناہ گزین رہ سکیں گے۔بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے ۔میانمار میں حالیہ تشدد کے باعث بنگلہ دیش آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد دنصف ملین ہے جبکہ پہلے سے3 لاکھ سے زائد روہنگیا موجود تھے۔ تمام پنا گزینوں کو رہائش اور دیگر سہو لتوں کی فراہمی کے لئے ایک بڑے پناہ گزین کیمپ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسا کوئی کیمپ قائم ہو گیا تو یہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ ہو گا۔ اس کیلئے ہزاروں ایکٹر زمین مختص بھی کی جا چکی ہے۔عالمی ادارے کے مطابق یہ منصوبہ اس لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کہ وہاں کسی آتشزدگی یا وبائی بیماریوں کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے بے تحاشا انسانی ہلاکتوں کا خطرہ ہو گا۔