Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں حکومت سازی کیلئے مریکل کی کوششیں

 برلن …  جرمن چانسلر انجیلا  میریکل نے حکومت سازی کیلئے نئی کوششیں شروع کردیں۔ مریکل نے فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت سازی کیلئے مذاکرات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ وفاقی پارلیمانی انتخابات میں میریکل کی پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی تاہم حکومت سازی کیلئے قطعی اکثریت حاصل نہیں ہو سکی ۔ میریکل نے کہا کہ آئندہ کے چیلنجز پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء نئے سروے کے نتائج کے مطابق ایک تہائی سے زائد جرمنوں کے خیال میں انجیلا  میرکل کو چانسلر کے منصب کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔ اسی جائزے میں 44 فیصد کا خیال ہے کہ چانسلر کو اپنی چوتھی مدت مکمل کرنی چاہیے۔

شیئر: