کنگ سلمان سینٹر کے وفد کا شامی ہسپتالوں کا دورہ
’سعودی وفد کو شامی ہسپتالوں کے دورے کے دوران طبی ضرورتوں سے آگاہی دی گئی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے وفد نے شام میں متعدد ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی وفد کو شامی ہسپتالوں کے دورے کے دوران طبی ضرورتوں سے آگاہی دی گئی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے ہسپتالوں کی حقیقی ضرورت جاننے کے لیے وفد روانہ کیا ہے۔
قبل ازیں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت شام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کردیا گیا ہے جس کے تحت اب تک 6 امدادی طیارے مختلف سامان لے کر دمشق پہنچ چکے ہیں۔
ادھر کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شام کی مدد کے لیے فضائی پل کے ساتھ بری پل بھی قائم کیا جائے گا جس کے تحت شام کو ایندھن کی ضرورت کی فراہمی ہوگی۔