Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ساحلی سرما میلے کا آغاز، تین ماہ تک جاری رہے گا

’سعودی قہوہ اور کافی کی کاشت کے متعلق بھی معلومات کا اہتمام کر رکھا ہے‘
عسیر میں ساحلی سرما میلہ حریضہ شہر میں شروع کیا گیا ہے جو مارچ تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرما ساحلی میلے میں ایک طرف سمندری تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی تو دوسری طرف روایتی بازار کا انعقاد ہوگا جہاں علاقے کی رویات اور تہذیب و ثقافت کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔
حریضہ شہر کے ساحل پر سائیکلنگ، باربی کیو، کیمپنگ اور بچوں کے لیے مختلف تفریحی پروگرام منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ حریضہ کا ساحلی علاقہ ملک کا خوبصورت ترین ساحل ہے جہاں ملک بھر سے لوگ سمندری تفریحی کے لیے آتے ہیں۔
میلے کی انتظامیہ نے اس کے ضمن میں سعودی قہوہ اور کافی کی کاشت کے متعلق بھی معلومات کا اہتمام کر رکھا ہے۔
دوسری طرف حریضہ کے مختلف فنی طائفے مقامی رقص اور گیت بھی پیش کریں گے۔

شیئر: