جاوید شیخ نے 63 بہاریں دیکھ لیں
پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جاوید شیخ نے زندگی کی 63بہاریں دیکھ لیں۔ پاکستانی ڈراموں میں جاوید شیخ کی اداکاری بے پناہ مقبولیت رکھتی ہے ۔جاوید شیخ نے پاکستانی ٹیلی ویژن کے ماضی کے مشہور ڈراموں سے اداکاری شروع کی معروف اداکارجاوید شیخ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز1974 میں ریلیز ہونےوالی لالی ووڈ فلم ' دھماکہ' سے کیا ۔ اداکار جاوید شیخ لالی وڈ کی سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔ انکی حالیہ ریلیز ہونےوالی فلم ' نامعلوم افراد ٹو' ہے جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔جاوید شیخ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔