وزن کم کرنے کے لئے یوگا کیجئے
موٹاپے کا شکار افراد اپنے وزن کی وجہ سے اکثر نالاں دکھائی دیتے ہیں اور وزن کم کرنے کے لئے ہزاروں جتن کرتے ہیں۔ یوگا زون کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ جم میں سخت ورزش اور ڈائٹنگ کے مقابلے میں یہ سہل اور آرام دہ ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر صحیح طریقے سے یوگا اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس سے ہڈیاں اور جوڑ متاثر نہیں ہوتے اور مسلز انجری کا اندیشہ بھی ورزش کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔ یوگا کے کچھ انداز اور کیفیات وزن کم کرنے کے لئے مخصوص ہیں جیسا کی ایشٹانگا ، ونیاسا یا پاور یوگا ، جن کے ذریعے چہرے ، کندھوں ، کمر اور ٹانگوں پر موجود اضافی چربی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔
یوگا اضافی کیلوریز کو برن کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔