راجستھان ، مسلم خاندانوں کو گاؤں چھوڑنےپرمجبور کردیا
جیسلمیر۔۔۔۔راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں واقع دانتا گاؤں کے قریب 20مسلمان خاندانوں کو اپنا گاؤں چھوڑ کر جانے پر مجبور کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک مسلمان گلوکار کے قتل کے بعد ہندوکمیونٹی کے لوگوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعدمجبوراً گاؤں چھوڑنا پڑا۔ذرائع کے مطابق احمد خان نے ہندوتہوار کے موقع پر ان کی فرمائش کے مطابق بھجن نہیں گایاجس سے ناراض ہوکر شیام اور تارا ،احمد کو گھر سے باہر کھینچ لائے اور اس پر گاڑی چڑھادی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔جب قتل کی شکایت تھانے میں درج کرائی گئی تو گاؤں کے اونچی ذات کے ہندوؤں نے مسلمانوں کو گاؤں چھوڑکر چلے جانے کی دھمکیاں دینی شروع کردیں۔گلوکار احمد خان کے بھائی نے بتایا اگر ہم گاؤں نہ چھوڑتے تو وہ ہمیں ماردیتے۔ اس کے بعد تقریباً20خاندان کے 200افراد نے گاؤں چھوڑ کر قریبی رشتے داروں کے یہاں پناہ لی۔