Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے العلا کے سرمائی کیمپ میں عراقی وزیراعظم کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو العلا کے سرمائی کیمپ میں عراق کے وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السوڈانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
قبل ازیں عراق کے وزیر اعظم سعودی عرب کے دورے پر العلا گورنریٹ پہنچے تو العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: