ریاست میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ، سماج وادی پارٹی
لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ خواتین اور بچوں کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔یونیورسٹی اور کالجوں میں طالبات سے چھیڑخانی روز انہ کا معمول بن گیا ہے۔ایس پی ترجمان راجیندر چودھری نے کہا کہ بی جے پی حکومت جرائم کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے۔