Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرکوں کی ہڑتال سے کاروباری سرگرمیا ں متاثر

    حیدرآباد۔۔۔۔۔جی ایس ٹی  روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ، شاہراہوں پر وصول کئے  جانے والے ٹیکس کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں  جاری لاری مالکان کی ہڑتال کا اثر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بھی دیکھا گیا۔ اس ہڑتال کے سبب دونوں ریاستوں کی سڑکوں سے تقریباً 5 لاکھ لاریاں غائب رہیں۔ آل انڈیا موٹر ٹرانسپور ٹ کانگریس اور  دوسری تنظیموں نے اس ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ تلنگانہ لاری اونری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ  روزانہ کی بنیاد  پر ڈیزل کی قیمتوں کے تعین،ٹول ٹیکس،پولیس کی جبری وصولی،چیک پوانٹس پر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے  افسروں کی جانب سے جانچ کے خلاف یہ ہڑتال کی جارہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے دونوں تلگو  ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ٹیکس کے سلسلہ میں معاہدہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس ہڑتال کے سبب سبزیوں اور ضروری اشیاء کی  شہرحیدرآباد منتقلی پر اثر پڑا۔ دوسری طرف مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ کے  افسروں نے کہا کہ اشیا ء منتقل کرنے والی مال بردار دیگر گاڑیوں کے ذریعہ سبزی روانہ کی گئی ہے۔

شیئر: