Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلشیئم ہڈیوں کیساتھ دل کیلئے بھی قوت بخش

 لاس اینجلس ..... امراض قلب کے مقامی انسٹی ٹیوٹ سیڈارس میں طبی تحقیق کے شعبے سربراہ ڈاکٹر سومیت ایس چوگے نے انکشاف کیا ہے کہ کیلشیئم کی افادیت ہمہ جہت ہے۔ اب تک اسے ہڈیوں اورجوڑوں کی تقویت کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا مگر اس پر جاری تحقیقی کاموں کے بعدیہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ دل کو مضبوط اور توانا رکھنے میں کیلشیئم کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سومیت نے جو مقامی سنائی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ سے بھی وابستہ ہیں، اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والی اموات کی بڑی وجوہ میں دل کے دورے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ نئی تحقیق کے بعد ضرورت اس بات کی محسوس کی جارہی ہے کہ امراض قلب کو ان مختلف زاویوں سے دیکھا جائے جن کو اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ یہ رپورٹ مایو کلینک نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ جس کی خاص بات یہ ہے کہ کیلشیئم کی کمی کی وجہ سے دل کی حرکت اچانک بند ہوجاتی ہے اور انسان کو حفاظتی اقدام کا کوئی موقع نہیں ملتا۔
 

شیئر: