حکومت کسی خاص مذہب کیلئے کام نہیں کرسکتی، ظفریاب جیلانی
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی یوگی حکومت اجودھیا میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ’’نیو اجودھیا‘‘یعنی نئے اجودھیا پروجیکٹ منصوبہ تیار کررہی ہے۔ اسکے تحت اجودھیامیں108فٹ اونچی رام کی یادگارتعمیر کرنے کاپروگرام ہے۔ سماج وادی پارٹی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ انتخابات قریب آنے پر ہی اسے اجودھیا کی یاد آتی ہے ۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے کہا کہ حکومت کسی خاص مذہب کیلئے کام نہیں کرسکتی۔بی جے پی کے چیف سیکریٹری سیاحت اوینش کمار اوستھی نے کہا کہ یادگار کی تعمیر کیلئے منصوبہ زیر غور ہے ۔ابھی اس کیلئے جگہ مختص نہیں کی گئی۔