Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور لیتھوانیا میں ایئرٹرانسپورٹ سروس میں تعاون کا معاہدہ

دونوں ملک آپریشنل نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے کام کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور لیتھوانیا نے پیر کو سول ایوی ایشن اور ایئرٹرانسپورٹ سروس میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج اور مملکت میں لیتھوانیا کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
دونوں ملک ایئر ٹرانسپورٹ ٹریفک کےلیے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری اور قومی فضائی کمپنیوں کے آپریشنل نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے کام کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سول ایوی ایشن اور ایئر ٹرانسپورٹ سروس کے لیے ایک عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائے گا
مملکت کے وژن 2030 کا ایک مقصد سعودی عرب کو 250 بین الاقوامی مقامات تک ایوی ایشن کنیکٹیویٹی کے مرکز کے طور پر سامنے لانا ہے جو 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں کی خدمت کرے گا۔

شیئر: