ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے،عالمی ادارہ
ویانا … بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے۔ عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا کہ سیاسی تبدیلیوں سے رپورٹ متاثر نہیں ہو گی۔ روم میں ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ مختلف ممالک کی جوہری سرگرمیوں اور ان کے عالمی ادارے کے ضوابط پر پابند رہنے کی بنیاد پر تیار ہوتی ہیں۔ عالمی سیاسی تبدیلیاں اثرانداز نہیں ہوسکتیں۔واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے دورے پر ہیں۔