Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور جنوبی کوریا کے جنگی راز چوری

پیانگ یانگ …  شمالی کوریا کے ہیکروں نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے جنگی منصوبے چوری کر لئے۔چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں۔ان دستاویزات میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ سے متعلق تیار کئے جانے والے منصوبے  شامل ہیں۔ان دستاویزات میں جنوبی کوریا کی خصوصی افواج کے منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی جن میں اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات چوری کی گئیں۔ ان میں سے 80 فیصد کی ابھی تک شناخت نہیں کی گئی۔ یہ دستاویزات گزشہ سال ستمبر میں ہیک کی گئیں۔

شیئر: