Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیب تراش عرب خاتون گرفتار

طائف...طائف پولیس نے اپنے یہاں پھل اور سبزی منڈی میں گاہکوں کی جیبیں کاٹنے والی ایک عرب خاتون کو گرفتارکرلیا۔ یہ خاتون پابندی سے سبزی منڈی آتی تھی اور خود کو نادار ظاہر کرکے گاہکوں کی ہمد ردی حاصل کرنے کے بہانے انکی جیبیں کاٹ لیتی تھی۔ پولیس اسٹیشن کو جیبیں کٹنے کی متعدد رپورٹیں ملی تھیں۔ جیب تراش کی نشاندہی کیلئے ایک ٹیم تعینات کی گئی جسے عرب خاتون پر شبہ ہوا اور اس نے نگرانی کرکے خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
 

شیئر: